چیئرمین پی ٹی آئی لابیز کیلئے کام کر رہے ہیں، خواجہ آصف


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں 2بار معاشی حالات کو بہتر کیا تھا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی نے 126دن کا دھرنا دیا، موجودہ صدر نے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملے کئے تھے۔

سلمان رشدی کا وکیل کرنے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا سامنا

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج بھی کوشش کر رہی ہے کہ عالمی دنیا ہمارے خلاف کچھ ایکشن لے، پی ٹی آئی نے سلمان رشدی کے وکیل کو پہلے ہائیر کیا اب ردعمل دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے، سلمان رشدی کو وکیل ہائیر کرنے سے ان کی نیت سامنے آگئی،چیئرمین پی ٹی آئی لابیز کیلئے کام کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی 9مئی کے بعد اصلیت سامنے آگئی ہے، پی ٹی آئی الیکشن ضرور لڑے، کون منع کر رہا ہے؟۔

انکا کہنا تھا کہ معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے کا جنرل باجوہ کو پچھتاوا ہے یا نہیں، کیا وہ لوگ کہہ سکتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے کا تجربہ کامیاب ہوا؟۔

جیل سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا ، میرٹ پر جاؤں گا ، جج خصوصی عدالت

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں اس بدحالی کا کامیابی سے مقابلہ کیا، نواز شریف کو ہٹانے سے ملک کو بے شمار نقصان پہنچا، نواز شریف ضرور پاکستان واپس آئیں گے۔

شہبازشریف نے بڑی بہادری سے حکومت چلائی ہے، شہبازشریف نے اتحادی حکومت کامیابی سے چلائی۔

نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،خورشید شاہ

پروگرام میں انتخابات کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں 18جنوری کو الیکشن ہورہے ہیں، الیکشن ضرور ہوں گے، ہم نے الیکشن کی تاریخ دیدی تھی جس کو چیئرمین پی ٹی آئی نے ثبوتاژ کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مہینہ ہوا قید ہوئے لیکن ایسا شور مچارہے ہیں جیسے قیامت آگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے سارے ساتھی چھوڑ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں