سلمان رشدی کا وکیل کرنے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا سامنا


پاکستان تحریک انصاف کو معلون سلیمان رشدی کے وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وکالت دینے کے معاملے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر تحریک انصاف نے جیفری رابرٹسن کی تعیناتی کی توثیق کی، بعد میں سخت ردعمل آنے پر انہوں نے اس ٹوئٹ کو دیلیٹ کر دیا۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے۔

ان کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی عالمی عدالتوں میں نمائندگی کے لیے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ہائر کیا گیا ہے، یہ وہی وکیل جو ملعون سلمان رشدی کا وکیل بھی رہا ہے، سیاست بچانےکیلئے آپ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب ریاست اور ملک کیخلاف عالمی عدالت میں جانا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کی وکالت کے لیے سلمان رشدی کے وکیل کو مقرر کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی ملک میں جاری بدترین ریاستی جبر و فسطائیت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ایک غیرملکی قانونی فرم کے حوالے سے زیرِگردش گمراہ کن اطلاعات میں کوئی صداقت ہے نہ ہی ایسے کسی اقدام کو جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔ جبر، بربریت اور لاقانونیت کے سامنے نظام عدل کا افسوسناک عجز و اضمحلال قوم کے لیے مایوس کن ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ ’’تاہم تحریک انصاف پاکستان کے نظامِ انصاف ہی سے حقوق و انصاف کی طلب گار اور ملک کے نظامِ عدل سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے مؤثر اقدامات کی متقاضی ہے‘‘۔

 


متعلقہ خبریں