مظفر آباد ، کار دریائے نیلم میں جا گری ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق


مظفر آباد کے نواحی علاقے پٹھکہ چھون کے مقام پر کار دریائے نیلم میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کار مظفرآباد سے گاؤں جھینگ جا رہی تھی کہ رات کے وقت شدید بارش کے دوران پھسلن کے باعث سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری۔

حکام کے مطابق کار کو صبح مقامی لوگوں نے دریا میں گرا ہوا دیکھا، مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

چلاس میں کار حادثہ ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، نعشوں کو نکال کر آبائی گاؤں جھینگ روانہ کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہیں چل سکا، صبح راہگیروں کی نظر پڑنے پر حادثے کی اطلاع ملی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں