سید علی گیلانی کی دوسری برسی، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

شیر کشمیر سید علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

سید علی گیلانی کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا تھا جبکہ سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر قومی اسمبلی میں غائبانہ نماز جنازہ اور قومی پرچم سرنگوں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

واضح رہے کہ سید علی شاہ گیلانی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف اور کشمیر کے پاکستان سے الحاق کےحامی تھے۔ سید علی شاہ گیلانی غاصب بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے۔


متعلقہ خبریں