کرغزستان نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی

TikTok

بشکیک: وسطی ایشیائی ملک کرغزستان نے بھی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرغزستان کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ مختلف اداروں کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر کیا گیا۔

درخواستیں جمع کرانے والے اداروں کا مؤقف تھا کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور مجموعی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا ایکس پر ویڈیو آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کرغزستان کی وزارت ثقافت، انفارمیشن، اسپورٹس و یوتھ پالیسی کی جانب سے کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک صارفین کو مختصر ویڈیوز کی ورچوئل دنیا میں لے جانے والی ایپ ہے اور کچھ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں موجود ویڈیوز کی نقل کرنے کے لیے زندگی کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں