کیلیفورنیا: ایلون مسک نے ایکس پر ویڈیو آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ نئے فیچرز کے لیے صارفین کو فون نمبر کی ضرورت نہیں ہو گی جبکہ یہ فیچر ایپل کے آئی او ایس، گوگل کے اینڈرائیڈ اور ذاتی کمپیوٹر پر دستیاب ہو گا۔
Video & audio calls coming to X:
– Works on iOS, Android, Mac & PC
– No phone number needed
– X is the effective global address bookThat set of factors is unique.
— Elon Musk (@elonmusk) August 31, 2023
ایلون مسک نے یہ نہیں بتایا کہ مذکورہ فیچر کو کب لانچ کیا جائے گا۔