فوج ایک یونٹ بھی مفت بجلی استعمال نہیں کرتی، وزیراعظم

anwar ul haq kakar

نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا گیا


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فوج ایک یونٹ بھی مفت بجلی استعمال نہیں کرتی،صرف واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ تمام اداروں سے پوچھا ہے کتنی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں؟

سینئر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، الیکشن تاریخ پرسپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی احترام کریں گے، دہشت گردی، حساس معاملات کو مدنظر رکھ کر نادرا قوانین میں ترمیم کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر آئی ایم ایف سے بھی مذاکرات کر رہے ہیں، تجاویز دی ہیں،خود کچھ نہیں کہوں گا کیا کر رہے ہیں،بل تو دینا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو معاہدے ہوئے ہیں وہ ہر صورت پورے کریں گے۔48 گھنٹے میں بجلی بلوں پر ریلیف دینے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کا چیئرمین فوجی لگانے کی وجہ بھی یہی حساس معاملات ہیں، نادرا چیئرمین کے فرائض کے لئے سپیشلائزڈ پروفیشنل کی ضرورت تھی۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان میں کوئی بحران نہیں، حالات مشکل ہیں پرجلد سرخرو ہوں گے، سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت بے یقینی اورمایوسی پھیلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے، میں نے اپنے وزرا کو کرنے والے کاموں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جو کام نہیں کرسکتے ان کا بتائیں گے کہ وہ کیوں نہیں کرسکتے۔

علاوہ ازیں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پروفیشنل کابینہ بنائی، آئین نے تو ٹیکنوکریٹس کی سینیٹ میں جگہ بنائی ہے۔


متعلقہ خبریں