یوٹیوب نے 19 لاکھ سے زائد بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں


کیلیفورنیا: یوٹیوب نے کمیونٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 19 لاکھ سے زائد بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے بھارت میں جنوری تا مارچ 2023 میں صرف 3 ماہ کے دوران 19 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے بھارت سے اپلوڈ کردہ وہ ویڈیوز ہٹائی گئیں ہیں جو کمیوٹنی کے اصولوں کے خلاف تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا سپر سونک مسافر طیارہ، پرواز کا دورانیہ 4 گناہ کم ہو گا

یوٹیوب نے 3 ماہ کے دوران عالمی سطح پر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تقریبا 65 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ہٹایا۔


متعلقہ خبریں