ناسا کا سپر سونک مسافر طیارہ، پرواز کا دورانیہ 4 گناہ کم ہو گا


واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنے سُپر سونک ہائیڈروجن طیارے کے حوالے سے نئے انکشافات کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا ایسے ماک 4 مسافر طیارے کے متعلق تحقیق کر رہا ہے جو نیو یارک سے لندن کا سفر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر ناسا ایسا طیارہ تیار کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پرواز کا دورانیہ موجودہ کمرشل طیاروں کی نسبت 4 گُنا کم ہو گا اور یہ دورانیہ کونکرڈ طیارے کے 1996 میں بنائے گئے 2 گھنٹے 52 منٹ اور 59 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولر پینل تیار کرلیا

اس طیارے کو کاروبار کے اعتبار سے کامیاب بنانے کے لیے زمین کے اوپر سپر سونک پروازوں کے گزر کے متعلق اصولوں کو تبدیل کرنا پڑے گا کیوںکہ امریکہ اور دیگر ممالک زمین کے اوپر سپر سونک پروازوں سے روکتے ہیں۔

ناسا کمرشل پروازوں کو ماک 2 اور ماک 4 کے درمیان لانے کے لیے مزید تحقیقات کرنے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ ناسا کے ساتھ اس منصوبے میں طیارہ ساز کمپنی بوئینگ کے ساتھ رولس رائس اور جی ای ایرو اسپیس جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں