غزہ: فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کیخلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیلی وزیر کے نسل پرستانہ بیان سے قائل نہ ہو جو ان لوگوں کی سوچ اور طرز عمل کو تشکیل دیتے ہیں جو آج مقبوضہ ریاست میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔
انہوں ںے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کا سپر سونک مسافر طیارہ، پرواز کا دورانیہ 4 گناہ کم ہو گا
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن یویر نے بدھ کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہودیوں کا مغربی کنارے کی سڑکوں پر سفر کرنے کا حق فلسطینی باشندوں سے زیادہ ہے۔