بجلی تیل نہیں کوئلے سے ہی سستی میسر آ سکتی، قمرزمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا آسان حل بتا دیا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ آج سوال یہ ہے کہ کیا حکومت کے پاس سرپلس ہے نئے نوٹ چھاپیں گے تو مہنگائی مزید بڑھ جائے گی، اگر ملک میں آئی پی پیز نہ لگے ہوتے تو کیسے بجلی پیدا ہوتی۔

واپڈا کے 17 ہزار افسران سالانہ ساڑھے 5 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں, رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

انکا کہنا تھا کہ ہم نے تو اس وقت کہا تھا کہ پاکستان کے اندر تیل سے نہیں کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا ہونی چاہئے ہماری پالیسی کی مخالفت کی گئی، کوئلے کے ذریعے بجلی سستی بن سکتی، ضیا اور مشرف کے دور کے بعد ملک میں بجلی کے کوئی کارخانے نہیں لگے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سی سی آئی میں تو صرف مردم شماری کی منظوری تھی الیکشن کے التوا کا مسئلہ نہیں تھا، نوے روز میں الیکشن ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں