واپڈا کے 17 ہزار افسران سالانہ ساڑھے 5 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں, رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

بجلی

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا


اسلا آباد(ابوبکر،  ہم انویسٹی گیشن ٹی )واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 17 ہزار افسران سالانہ ساڑھے 5 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم نے واپڈا، پاور ڈسٹری بیوٹنگ اور جنریٹنگ کمپنیوں کے متعلق سرکاری اعداد و شمار حاصل کر لیے۔

32 ہزارافسران کوسالانہ 12 ارب روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بجلی کے تقسیم کاروں اور پیداواری کمپنیوں کے 1 لاکھ 89 ہزار ملازمین ہیں جو تقریبا ساڑھے تین کروڑیونٹ مفت ماہانہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

واپڈا، پاور ڈسٹری بیوٹنگ اور جنریٹنگ کمپنیوں میں کل 17000 افسران کو تقریبا 9 کروڑ یونٹ سالانہ مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق واپڈا کے سکیل 21 کے 75 ملازمین کو 6 لاکھ 63 ہزار سالانہ یونٹ مفت میں ملتے ہیں، گریڈ 5 سے گریڈ 10 کے ملازمین کو سالانہ 2400 یونٹ مفت استعمال کرنے کا حق ہے۔

عدالت میں لیسکو کیخلاف ایک ہفتے کے دوران 400 سے زائد کیسز دائر

گریڈ 11 سے گریڈ 15 کے ملازمین 3600 یونٹ بجلی مفت استعمال کرتے ہیں، گریڈ 16 سے گریڈ 17 کے افسران کو سالانہ 5400 یونٹ بجلی مفت ملتی ہے، گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 7200 یونٹ، گریڈ 19 کے افسروں کو 9600 جبکہ گریڈ 20 سے گریڈ 22 کے افسران کو 15600 یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق واپڈا میں گریڈ 17 کے 9210 گریڈ 18 کے 3369 افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

گریڈ 17کے ملازمین کو سالانہ 4 کروڑ سے زائد تک بجلی کے یونٹ مفت ملتی ہے، گریڈ 18 کے ملازمیں کو 2 کروڑ تک بجلی کے یونٹ مفت استعمال کرتے ہے۔

400 یونٹ تک کے بجلی بل اقساط میں وصول کرنے کا فیصلہ

گریڈ 19 کے 1704 گریڈ 20 کے 1613 افسران کی خدمات لئے جا رہے ہیں، گریڈ 19 کے ملازمین کو سالانہ 1 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بجلی کے یونٹ مفت ملتی ہے، جب کہ گریڈ 20 کے ملازمین کو سالانہ 1 کروڑ 23 لاکھ سے زائد بجلی کے یونٹ مفت استعمال کرتے ہے۔


متعلقہ خبریں