ایشیا کپ، افغانستان کرکٹ ٹیم صدارتی پروٹوکول میں پاکستان پہنچ گئی


افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم سری لنکا کے شہر کولمبو سے لاہور پہنچی جہاں انہیں سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی

افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان پہنچنے والی دیگر ٹیموں کی طرح صدارتی پروٹوکول دیا گیا۔ اس سے قبل نیپال کرکٹ ٹیم بھی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچی تھی۔

خیال رہے کہ افغانستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ 3 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف لاہور میں کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں