پاکستان کی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی

pak team

انگلینڈ کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی


پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے اور 17 رکنی اسکواڈ میں نوجوان طیب طاہر کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو شامل کر لیا ہے تاہم سعود شکیل کی شمولیت کے باوجود طیب طاہر ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ریزرو کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد حارث، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور ریزرو طیب طاہر شامل ہیں۔

بھارت نے ورلڈکپ کے دوران جوئے کی تشہیر پر پابندی عائد کردی

بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور پہنچے اور پیر کی شام اسکواڈ کو جوائن کریں گے،کھلاڑی 29 اگست کی شام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے اور سیشن کے آغاز سے قبل پاکستان کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان ٹیم 30 اگست کو نیپال میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلے گی،واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے گزشتہ روز افغانستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیاہے۔


متعلقہ خبریں