ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زمین لرز گئی

earthquake زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پیر کی صبح زلزلے سے زمین لرز گئی۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 35 منٹ پر مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد، پشاور اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکا: کانسرٹ نے زمین ہلا کر رکھ دی، 2.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

مردان، لوئردیر اور سوات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نوشہرہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔


متعلقہ خبریں