امریکا: کانسرٹ نے زمین ہلا کر رکھ دی، 2.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ


امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ نے زمین ہلا کر رکھ دی، امریکن سیسمولوجسٹ نے زلزلے کی وجہ 2 روز سے جاری کانسرٹ کو قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا کے شہر سیٹل میں کانسرٹ کے دوران 2.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کی کیفیت 22 اور 23 جولائی  کے درمیان لیومین فیلڈ اسٹیڈیم میں ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس کے دوران ریکارڈ کی گئی۔

بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلر سوئفٹ کے اس کانسرٹ کی دونوں راتوں میں ایک لاکھ 44 ہزار افراد نے شرکت کی۔ اس حوالے سے امریکن سیسمولوجسٹ جیکی کیپلان اورباچ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زلزلے کی وجہ کانسرٹ میں موجود شائقین اور کانسرٹ میں موجود ساؤنڈ سسٹم بنا۔

چین نے زلزلہ آنے سے پہلے کچھ سیکنڈز میں وارننگ دینے والا بڑا سسٹم تیار کرلیا

امریکی سیسمولوجسٹ نے مزید بتایا کہ ٹیلر سوئفٹ کے اس کانسرٹ نے 2011 میں سیٹل میں ہونے والے ایک ایونٹ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جسے ‘بیسٹ کوئیک’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ 2011 میں امریکی فٹبال لیگ کے دوران فٹبال شائقین کی طرف سے جشن مناتے ہوئے ایسے ہی زلزلے کی لہریں پیدا کی گئی تھیں۔

سیسمولوجسٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے اس کانسرٹ اور ‘بیسٹ کوئیک’ کے درمیان صرف 0.3 شدت کا فرق تھا۔


متعلقہ خبریں