پاک افغان دوسرا ون ڈے، افغانی باؤلر کی بابر اور امام سے بدتمیزی، کوچز کی معذرت


پاکستان اور افغانسان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے بعد افغانی باؤلر فرید احمد، کپتان بابر اعظم اور امام الحق سے الجھ پڑے، افغانی ٹیم کے کوچز نے معذرت کی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب دوسرے ون ڈے میں میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں مصافحے کیلئے آگے بڑھیں۔ اس دوران افغانی باؤلر فرید احمد نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز امام الحق سے بد تمیزی کی اور نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

افغانی باؤلر نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ بابر اعظم اور امام الحق سے ہاتھ بھی نہ ملایا۔ تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے فرید احمد کے اس رویے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن گئی

بعد ازاں افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان اور محمد نبی نے بابر اور امام سے فرید احمد کے رویے پر معافی مانگی۔ صرف یہی نہیں افغانستان کے کوچز  بھی بابر اعظم اور امام الحق سے اس رویے پر معذرت کرتے نظر آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے باؤلر کی بدتمیزی اور نازیبا الفاظ پر پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سخت احتجاج کیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے فرید احمد کے غلط رویے پر میچ ریفری سے شکایت بھی کی۔


متعلقہ خبریں