نئی دہلی: بھارتی اداکار درشن تھوگودیپا نے وائرل آڈیو کے معاملے پر 2 سال کی پابندی کے بعد میڈیا سے معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار درشن نے میڈیا سے جاری جھگڑے کے خاتمے کے لیے معافی نامہ جاری کر دیا۔ انہوں نے میڈیا سے ماضی کو بھلانے اور معاملے کو ختم کرنے کی درخواست کی۔
اداکار نے کہا کہ پچھلے 2 برس سے میرے اور کنڑ میڈیا کے دوستوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے تاہم وراما ہلا لکشمی تہوار کے موقع پر میں اپنے میڈیا دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ معاملے کو بخوشی ختم کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ چند برس پہلے میری ایک غیر ارادی آڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے تنازع کھڑا کر دیا۔ وہ مشکل گھڑی میں ایک آدمی کے چند الفاظ تھے اور اس کا ہر گز مطلب کسی صحافی شخصیت کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ روانہ
درشن تھوگودیپا نے کہا کہ میں معافی مانگنے میں شرمندہ نہیں ہوں لیکن اس معاملے میں بددیانتی سے کام لیا گیا تاہم میں دعا گو ہوں کہ آئندہ کبھی ایسی بدتمیزی نہ دہرائی جائے۔
انہوں ںے کہا کہ میں اپنے الفاظ سے پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں اور پرامید ہوں کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کی طرف سے مجھے معاف کر دیا جائے گا۔