آئن اسٹائن سے زیادہ آئی کیو لیول رکھنے والی برٹش پاکستانی طالبہ


برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانی طالبہ نے جنرل سرٹیفیکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) کے امتحان میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرکے آئن اسٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ماہ نور چیمہ نامی 16 سالہ بچی جنہوں نے پڑھائی کے میدان میں برطانیہ سمیت پوری دنیا میں تاریخ رقم کردی۔ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی۔

ماہ نور چیمہ نے 16 سال کی عمر میں او لیول امتحان میں 10 مضامین اسکول سے اور 24 پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیے۔ ان 34 مضامین میں ماہ نور چیمہ نے اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

تعلیمی بورڈ تیاری میں ناکام، میٹرک اور انٹر کا نیا گریڈنگ سسٹم موخر

اس کے علاوہ ماہ نور چیمہ کو ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں شامل کیا گیا۔ ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن اسٹائن سے بھی زیادہ رہا۔ مینسا آئی کیو ٹیسٹ کے مطابق ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے۔

خیال رہے کہ آئن اسٹائن نے کبھی مینسا ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیا لیکن انکے تاریخی کارناموں کی وجہ سے انکا اسکور 160 تصور کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں