پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل ایرو اسپیس ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن (این اے ڈی اے) نے ریکنیسنس سیٹلائٹ مالی یونگ 1 لانچ کیا لیکن تیسرے مرحلے کی پرواز کے دوران ایمرجنسی بلاسٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لانچ ناکام ہو گئی۔
شمالی کوریا نے اکتوبر میں لانچنگ کی تیسری کوشش کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے تاہم ملبے کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین: ریسٹورنٹ میں گاہکوں کے بال دھونے کی سہولت متعارف
دوسری جانب جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی جمعرات اور اس سے قبل مئی میں کی گئی کوشش کی مذمت کر دی۔
جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا لاپرواہ اشتعال انگیزیوں پر وسائل ضائع کر رہا ہے جبکہ معاشی صورتحال کے لیے نچلے حکام کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو اس کے لوگوں کو بھوک اور موت کی طرف لے جا رہی ہے۔