بیجنگ: چین میں ایک ریسٹورنٹ نے اپنے گاہکوں کے لیے بال دھونے کی سروس بھی متعارف کرا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے شہر ووچی میں “ہائے ڈی لاؤ” نامی ریسٹورنٹ نے اپنی فرنچائز میں انوکھی سہولت متعارف کرا دی ہے جس میں اس نے اپنے گاہکوں کو شیمپو سے بال دھونے کی سہولت دی ہے۔
ریسٹورنٹ کی جانب سے بال دھونے کی سہولت صرف ان گاہکوں کو دی گئی ہے جو ایک مخصوص رقم کا کھانا خریدیں گے، بال دھلوانے کے لیے گاہک اپنی پسند کے شیمپو کا انتخاب کریں گے اور ان کے سر کا مساج بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زرافہ جس نے دنیا کو حیران کر دیا
ریسٹورنٹ فرنچائز کے مالک کا کہنا ہے کہ بال دھونے کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے لذیذ گرما گرم کھانوں کی مہک صارفین کے سر میں بس جاتی ہے۔