ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم سے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔