مہنگی بجلی ، راولاکوٹ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، 30 ہزار بل جلا دیئے


راولاکوٹ میں بجلی کے زائد نرخوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر 30 ہزار سے زائد بل جلا دیئے۔

کئی روز سے جاری مہم میں 30 ہزار سے زائد بل جمع کئے گئے تھے۔ انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹیز کی کال پر لوگوں نے 20 سے زائد مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے بلوں کو نذر آتش کیا۔

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج، یوٹیلٹی بلز جلا دیئے

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے باشندوں کو لوڈشیڈنگ سے مکمل مستثنیٰ قرار دیکر سستی بجلی فراہم کی جائے۔

 ادھر فیصل آباد میں بھی بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے سمندری روڈ اور جڑانوالہ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کو بند کئے رکھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں