برازیلیا: جنوبی امریکہ کے ملک برازیل کے سابق صدر کو سعودی عرب سے تحفہ ملی گھڑی فروخت کرنے پر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے سابق صدر نے سعودی عرب سے تحفہ ملی گھڑی کو امریکہ میں 68 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیا تھا جس پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور الزام ثابت ہونے پر سابق صدر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
سابق صدر کے وکلا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو جو تحائف ملے وہ ریاستی نہیں اور حکومتی پینل بیشتر تحائف کو ذاتی ملکیت قرار دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کر دیا
واضح رہے کہ سال 2021 میں برازیل کے سابق صدر بولسو نارو نے اپنے دور صدارت میں سعودی عرب سے 2 بیش قیمت ڈائمنڈ جیولریز وصول کی تھیں جن کی مالیت 32 لاکھ 75 ہزار ڈالر بنتی ہے۔
سابق صدر نے یہ جیولریز جمع کروانے کے بجائے اپنے پاس رکھ لی تھیں جبکہ برازیلین قانون کے تحت حکومتی عہدیدار صرف ذاتی نوعیت اور کم ترین مالیت کے تحائف ہی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔