ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جنوبی افریقہ میں جاری برکس ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں پہلی بار یوکرین جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔
روسی صدر نے مغربی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں یوکرین جنگ کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور ان کے اتحادی ہی تھے جنہوں نے یوکرین جنگ مسلط کی تاہم اب ہم یوکرین جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی شہریت قوانین میں نرمی
ولادیمیر پوٹن نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن شرائط پر جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈنمارک اور ہالینڈ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے اور یوکرین کے صدر نے کہا کہ اب روس سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔