سینئر اداکار اکبر خان انتقال کرگئے


پاکستان کے سینئر اداکارو مجسمہ ساز اکبر خان انتقال کرگئے۔

اداکار اکبر خان نے پاکستان ٹیلی ویژن سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں کردار ادا کیا ہےجن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل رباسمیت دیگر شامل ہیں، اُن کے بھائی انور حسین نے کہا کہ اکبر خان کی انڈسٹری کیلئے بے شمارخدمات ہیں، وہ ایک شریف انسان تھے۔

بھارتی گلوکار راجو پنجابی 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو کی مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی اور ان کی تدفین  نارتھ کراچی کے قبرستان میں کی گئی ہے۔

دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

معروف اداکارو مجسمہ اکبر خان کو مصوری کیساتھ  مجسمہ سازی کا بھی شوق تھا،انہوں کئی مسجمے تیار کیے ان کا  خیال تھا کہ پاکستان کے کلچر میں مجسمہ سازی کی بھی اپنی ایک پہچان ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں