پہلا ون ڈے: قومی ٹیم مشکلات کا شکار


پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف 23 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں ۔

سری لنکا میں کھیلے جا رہے میچ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر فخر زمان اور امام الحق نے میدان میں اتر کرکھیل کا آغاز کیا لیکن فخر زمان محض دو رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

فخر زمان کے بعد کپتان بابراعظم بیٹنگ کیلئے آئے لیکن وہ بھی کچھ نہ کر سکے ، بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے۔پاکستان کے محمد رضوان صرف 21 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔ان کے بعد آنے والے آغا سلمان 7 رنز پر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے 3 دن تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم افغانستان کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل سیریز سے فائدہ ہو گا، کوشش ہو گی افغانستان کو وائٹ واش کر کے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان افغان کرکٹ ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے روایتی تحفہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ون ڈے بھی اسی گراؤنڈ میں 24 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ 26 اگست کو تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاک افغان کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے شائقین کا داخلہ مفت ہو گا۔


متعلقہ خبریں