کیلیفورنیا: سمندری طوفان نے تباہی مچا دی


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو سے ٹکرانے والا سمندری طوفان ہلیری لاس اینجلس سے تقریباً 10 میل جنوب مشرق میں ہے اور سمندری طوفان کے زیراثر کیلیفورنیا، نیو اڈا میں 10 انچ تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔

لاس اینجلس میں انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کا انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کیلیفورنیا کے گورنر نے 12 کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیمبیا: صدر اور تمام حکومتی عہدیداروں کے سفر پر پابندی عائد

واضح رہے کہ سمندری طوفان ہلیری گزشتہ روز میکسیکو کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔

طوفان ہلیری کے سبب گزشتہ روز امریکہ آنے جانے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں