آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت

Arif Alvi عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ان قوانین سے متفق نہیں تھا، عملے سے کہا تھا کہ بغیر دستخط بلوں کو مقررہ وقت پر واپس کردیں۔’

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ‘میں نے عملے سے کئی بار پوچھا کہ بل واپس کردیے ہیں۔ عملے نے یقین دہانی کرائی کہ بل واپس کردیے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘آج پتہ چلا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروع کیا۔’


متعلقہ خبریں