تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
احتساب عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرنے پرمیڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسمبلیوں کی عدم موجودگی میں ان پر ہونے والا ظلم میڈیا دکھا رہا ہے۔
پرویز الہیٰ کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی افواہیں، مونس الہیٰ نے وضاحت کر دی
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے ،میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہو رہے ، اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے۔