اسپین کی کپتان کے والد کا انتقال، ورلڈکپ جیتنے کی خوشی غم میں بدل گئی

اسپین کی کپتان کے والد کا انتقال، ورلڈکپ جیتنے کی خوشی غم میں بدل گئی

فیفا ویمن ورلڈکپ 2023 کی فاتح ٹیم اسپین کی کپتان کی خوشی، والد کے انتقال کی خبر کے بعد غم میں بدل گئی۔

اسپینش میڈیا کے مطابق کپتان اولگا کارمونا کی جیت کی خوشی پر اس وقت غم کے سائے چھا گئے جب میچ کے فوراً بعد انہیں والد کے انتقال کی خبر ملی۔ میچ کے بعد اولگا کارمونا کو والد کی وفات کا پتہ چلا جس کا انکشاف اسپین فٹ بال حکام نے سوشل میڈیا پر کیا۔

کرکٹ ورلڈکپ کون جیتے گا؟ گنگولی نے 5 ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسپینش فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا ‘اسپینش فٹبال ٹیم کی کپتان کے والد کی وفات کا اعلان کر کے افسوس ہو رہا ہے۔ فٹ بالر کو یہ خبر ورلڈ کپ فائنل کے بعد ملی، اولگا اور ان کی فیملی کے ساتھ گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔’

اسپینش میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اولگا کارمونا کے والد طویل عرصے سے علیل تھے۔ انکا انتقال جمعے کو ہی ہوچکا تھا لیکن کھیل پر فوکس برقرار رکھنے کی وجہ سے خاندان نے اولگا کارمونا کو نہ بتانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ون ڈے ورلڈکپ، فائنل کونسی ٹیم آسانی سے جیت سکتی ہے؟بڑی پیش گوئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میچ کا واحد گول اولگا کارمونا نے 29 ویں منٹ میں کیا۔ اس طرح اسپین نے تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔


متعلقہ خبریں