ون ڈے ورلڈکپ، فائنل کونسی ٹیم آسانی سے جیت سکتی ہے؟بڑی پیش گوئی


جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ اور فائنل میں 2 ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کی پیشگوئی کی ہے۔

ایشیا کپ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

انکا کہنا ہے کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی فہرست میں تین غیر ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا ہے جو رسکی ہے تاہم میں اس پر قائم رہوں گا۔

میرے خیال میں بھارت کی وکٹیں اچھی ہوں گی اور فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں، بھارتی ٹیم  کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ بھی جیتنے کا امکان زیادہ ہے۔

ایشیا کپ سے چند روز قبل حسن علی بھی انجری کا شکار

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر نے پاکستانی ٹیم سے متعلق سے متعلق کہا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کے کافی امکانات ہیں تاہم میں جنوبی افریقا کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ ہماری ٹیم ناتجربہ کار مگر بہت اچھی ہے۔


متعلقہ خبریں