خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ عبد الحنان کو 55 سالہ دلبر سے شادی کی خوشی راس نہ آئی، 4 روز بعد ہی جدائی ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے چوتھے روز عبد الحنان کی اہلیہ دلبر کو اس کے بیٹے اپنے ساتھ واپس لے گئے ہیں اور انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ نکاح جعلی ہے۔
مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے55 سالہ خاتون سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل
تھانہ شنکیاری میں خاتون دلبر کے بھانجے عبداللہ نے درخواست دے رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میری خالہ دلبر ذہنی امراض میں مبتلا ہیں اور اس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، عبداللہ کے مطابق عبد الحنا ن اور دلبر بی بی کا نکاح جعل سازی سے ہوا ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ متعلقہ کیس خلع کا کیس ہے جو عدالت سے ہی ممکن ہے۔
مصر، ہر 34ویں سیکنڈ میں شادی اور ہر 117ویں سیکنڈ میں طلاق
خیال رہے کہ کچھ دن پہلے 110 عبد الحنان نے 55 سالہ دلبر بی بی سے چوتھی شادی کی تھی، نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی ، حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا تھا۔