ایوان صدر کے عملے نے صدر کے حکم کی خلاف ورزی کیسے کی ؟ عابد زبیری


ماہر قانون دان عابد زبیری نے کہا ہے کہ کوئی اختلاف ہو توصدر مملکت بل پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عابد زبیری نے کہا کہ صدر کہہ رہے ہیں بل پر دستخط ہی نہیں کئے تو پھر وہ قانون نہیں بنا، آئین کے تحت بل واپس آ جائے تو اگلی پارلیمنٹ کا انتظار ہوتا ہے، صدر مملکت سپریم کورٹ کو لکھیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

عارف علوی کا اسٹاف اگر ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں،عرفان صدیقی

انکا کہنا تھا کہ اگر صدر نے دستخط نہیں کئے تو یہ دونوں بل قانون نہیں بنے، صدر کے ٹوئٹ سے لگتا ہے بہت بڑا جرم ہو اہے، صدر بل واپس کردیں تو مشترکہ اجلاس میں بھیجا جاتا ہے، یہ دیکھنا ہو گا صدر مملکت نے دستخط نہیں کئے تو سمری کہاں گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت

عابد زبیری کا مزید کہناتھا کہ سمری گئی تو کیا اس پر صدر کے جعلی دستخط کئے گئے، ایوان صدر کے عملے نے صدر کے حکم کی خلاف ورزی کیسے کی؟۔


متعلقہ خبریں