ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان، دنیائے کرکٹ کے بڑے نام شامل


رواں سال پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا، پینل میں پاکستان اور بھارت کی طرف سے 15 اور غیر ملکی 4 کمنٹیٹر شامل ہیں۔

براڈ کاسٹرز اسکائی اسپورٹ کے ‘ایکس’ اکاؤنٹ پر ایشیا کپ کیلئے 19 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کیا گیا۔ کمنٹری پینل میں پاکستان بھارت، انگلینڈ، سری لنکا، آسٹریلیا اور زمبابوے کے کمنٹیٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ سے چند روز قبل حسن علی بھی انجری کا شکار

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان کی طرف سے 4 کمنٹیٹرز شامل کیے گئے ہیں۔ وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازد خان ایشیا کپ میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔ سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارت کی بات کی جائے تو پاکستان کے 4 کمنٹیٹرز کے مقابلے میں 11 بھارتی کمنٹیٹرز کے نام دیے گئے ہیں۔ روی شاستری، سنجے منجریکر، گوتھم گھمبیر اور ہربھجن سنگھ، سمیت بھارت کے گیارہ سابق کرکٹرز اس پینل میں شامل ہیں۔ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کو بھی ایشیا کپ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

اسی طرح سری لنکا کے اتاپتو، انگلینڈ کے ڈامنک کارک، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور زمبابوے کے اینڈی فلاور بھی پینل میں شامل ہیں۔

ایشیا کپ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

خیال رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان کے شہر ملتان سے ہوگا۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانے والا یہ ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا میچ ملتان میں ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے فی الحال اس پینل کو اپنی ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں