جڑانوالہ واقعے میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار


لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جڑانوالہ واقعے میں 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی جبکہ خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سیکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملٹری پر حملہ ہو گا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا، نگران وزیر داخلہ

ملزمان کے خلاف توہینِ مذہب کی دفعات 295 بی اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان نے ایک درجن سے زائد گرجا گھروں اور کئی مکانات کو آگ لگا دی تھی۔


متعلقہ خبریں