ملٹری پر حملہ ہو گا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا، نگران وزیر داخلہ

Sarfraz Bugti

اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جب ملٹری پر حملہ ہو گا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں ہی چلے گا۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 9 مئی کا حملہ اچانک نہیں ہوا بلکہ مکمل منصوبہ بندی سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں سے مزید سختی کرنے کی ضرورت اور سزا دلانا ہماری ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ درج، اہم نکات شامل

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جب ملٹری پر حملہ ہو گا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا۔


متعلقہ خبریں