بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ 20 کلو کی بوری 100 روپے کے اضافے کے بعد 3 ہزار جبکہ 50 کلو کی بوری 7 ہزار پانچ سو روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ
فلور ملز مالکان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی گندم دیگر علاقوں میں اسمگل کی جارہی ہے، ہم اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبورہیں، اگر حکومت سمگرز مافیا کو روکنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسی صورت ہی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے.
فلور ملز مالکان نے مزید کہا کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار جوں کی توں رہی تو پھر آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
لاہور میں بھی چینی مہنگی ، فی کلو قیمت 160 روپے ہو گئی
دوسری جانب ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کے نرخوں کی اوسط قیمت سے بھی بڑھ گئی ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے کے انتہائی منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔
عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 772 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے کا ملے گا۔عام صارفین کیلئے پہلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1296 روپے کا تھا۔