امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے اہم فیصلہ کر لیا


کیمپ ڈیوڈ: امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے روس پر پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر جو بائیڈن سے جنوبی کوریا کے صدر اور جاپان کے وزیر اعظم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے روس پر پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی محکمہ ٹریفک کا اہم فیصلہ، خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا

ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں چین کی خطرناک جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

تینوں ملکوں نے ہر سال سہ ملکی کانفرنس اور مشترکہ فوجی مشقیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں