پٹرول مہنگا ہونے کے بعد شہریوں میں سائیکلنگ کا رجحان بڑھنے پر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام نے سائیکل کی خریداری شروع کر دی ہے ۔
جون کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40فیصد کمی
عوام کا رجحان دیکھتے ہوئے دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔
مارکیٹ میں 18ہزار میں ملنے والی سائیکل کی قیمت یکدم30 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ سائیکل کے سپیئرپارٹس بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔