استنبول: مصنوعی ذہانت کی مدد سے ترک صدر طیب اردوان کی آواز نکال کر فراڈ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے بتایا کہ ملزم نے صدر رجب طیب اردوان کی آواز کی نقل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کا استعمال کیا۔
گرفتار نوسرباز نے مختلف غیر ملکی شہریوں اور ترکیہ کے کاروباری افراد کو ترک صدر کی آواز میں فونز کالز کے ذریعے جال میں پھنسایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف 16 طیارے یوکرین بھیجنے کی منظوری
ملزم ترک صدر رجب طیب اردوان کی آواز نکال کر ترکیہ کی مختلف کمپنیوں اور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کو بھی دھوکا دے رہا تھا۔
مجرم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔