واشنگٹن: امریکہ نے ایف 16 طیارے یوکرین بھیجنے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ ایف 16 طیارے ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے یوکرین بھیجے گا۔
امریکی عہدیدار کے مطابق ایف 16 طیارے پائلٹس کی تربیت مکمل ہونے کے بعد یوکرین بھیجے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 81 افراد ہلاک
واضح رہے کہ یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں امریکہ سے ایف 16 طیارے فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔