روس اور امریکہ شام میں صورتحال بہتر بنانے پر متفق


ماسکو: روسی اور امریکی  فوجی سربراہ شام میں صورتحال بہتر بنانے پرمتفق ہوگئے ہیں، دونوں طاقتوں کے فوجی سربراہوں کی ملاقات فن لینڈ میں ہوئی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔

روسی وزیر دفاع سيرغی شوغو نے بتایا کہ ملاقات میں شام کی صورتحال اور دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ دونوں سربراہان نے نہ صرف شام میں صورتحال کی بہتری کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا بلکہ یورپ میں بھی سیکیورٹی بہتر بنانے  پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق روسی وزیردفاع یورپ کی صورتحال پر فن لینڈ کے فوجی سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

امریکہ اور روس کے تعلقات شام میں خانہ جنگی کی  صورتحال کے بعد سے خاصے کشیدہ چلے آ رہے ہیں جبکہ امریکہ کی جانب سے گزشتہ امریکی الیکشن میں روس پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔

اسی طرح شمالی کوریا کے معاملے پر بھی واشنگٹن اور ماسکو میں اختلاف رائے رہا ہے لیکن اب دونوں ممالک کے فوجی سربراہوں کی ملاقات اس بات کا اشارہ ہے کہ کہیں نہ کہیں برف پگھلنے کی ابتدا ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں