نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کا معاملہ تعطل کا شکار


نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کا معاملہ ڈیڈلاک کاشکار ہو گیا۔ نامزدگی کا فیصلہ کمیٹی نہ کرسکی تومعاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بھِی تشکیل نہیں دی جا سکی ، وزیراعلیٰ نے اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کے لئے تین نام بھجوا دئیے تھے۔

جسٹس (ر ) مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ سندھ نامزد

وزیراعلیٰ کے تین ناموں میں خود ان کےعلاوہ سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور زمرک اچکزئی جبکہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں عبدالواحد صدیقی، یونس زہری اور نواز کاکڑ شامل تھے۔

بی این پی اور پی کے میپ کے پارلیمانی رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر کے  ناموں پر اعتراض اٹھا دیا تھا۔ بی این پی کے نصیر شاہوانی اور پی کے میپ کے نصراللہ زیرے نے کمیٹی میں اپنی جماعتوں کی نمائندگی کے لئے اسپیکر کوخط لکھے تھے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں