وٹامن کے کی کمی سے پھیپھڑوں کے امراض زیادہ پیدا ہوسکتے ہیں، طبی تحقیق


نیویارک: وٹامن ’کے‘ کی کمی سے پھیپھڑوں کے امراض اور مسائل پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، اس بات کا انکشاف ایک طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔

کینسر سے بچنے کیلئے روزآنہ 3 منٹ نکالیں، گھریلو کام کریں، طبی تحقیق

عالمی شہرت یافتہ طبی جریدے ’ای آر جے اوپن ریسرچ‘ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے جب تمام رضاکاروں کے ٹیسٹ کیے اور سوالات پوچھے تو یہ نتیجہ نکلا کہ وٹامن کے کی کمی سے پھیپھڑوں کے امراض و مسائل پیدا ہو سکتے ہیں بلکہ سانس لینے میں بھی دشواری پیش آ سکتی ہے۔

وٹامن کے ایک خاص جز ہے جو مختلف پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کیا جاتا ہے، عام انسان کو اس وٹامن کی جتنی ضرورت ہوتی ہے اتنا حصہ انسانی جسم کسی نہ کسی خوراک سے حاصل بھی کرلیتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ طبی پیچیدگیوں اور ناقص غذا کی وجہ سے انسانی جسم کو وٹامن کے کی مطلوبہ مقدار نہیں مل پاتی ہے تو اس کی کمی دیگر مسائل سمیت پھیپھڑوں کے مسائل بھی پیدا کر سکتی ہے۔

نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ ذہنی امراض کا سبب بن سکتا ہے، طبی تحقیق

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنے جائزے کے دوران تقریباً چار ہزار رضاکاروں کی جانچ کی اور ان سے سوالات پوچھے۔

طبی رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں وٹامن کے کی کمی ہوتی ہے، انہیں سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ان کا سانس پھول جاتا ہے جب کہ انہیں پھیپھڑوں میں درد اور دیگر پیچیدگیوں کی شکایات بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق وٹامن کے خون کی جسم میں بہتر ترسیل کا کام کرتا ہے، وہ بلڈ کلاٹنگ یعنی خون کو جمنے سے روکتا ہے لیکن اگر اس وٹامن کی کمی ہوتو خون جمنے لگتا ہے جس سے پھیپھڑوں پر اثر ہو سکتا ہے۔

خاکروب کی معمولی غلطی، 20 سالہ تحقیق تباہ

طبی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن کے کی کمی سے دمے کی بیماری سمیت دیگر پیچیدگیاں بھی ہوسکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں