ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز


پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناسازہو گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی ، جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کیاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔

پی آئی سی میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیاگیا،یاسمین راشد کو دو گھنٹے تک پی آئی سی میں رکھا گیا،ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھجوا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں