ڈالر سستا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا ہے،دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر278روپے 13پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،100انڈیکس میں 537 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبارکے دوران انڈیکس 75ہزار700 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کی بڑی کمی

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 20 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 19 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 03 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 72 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

پشاور، ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے بھی سستے ہو گئے

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس 157.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد75114.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 374 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 191 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 28 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 155 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آٹے کی قیمت میں کمی، تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی

مجموعی طور پر 758.94 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 16.70 ارب روپے رہی۔ کے ایس ای 30 انڈکس 30.78 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد24113.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 3.88 ارب روپے کے سودے ہوئے۔

گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 191624790 حصص، ورلڈکال ٹیلی کام 94786291 حصص اور سائمیٹری گروپ لمیٹڈ کے 47718249 حصص کا لین دین ہوا۔کریسنٹ سٹار انشورنس، دوست سٹیل لمیٹڈ اور کے الیکٹرک ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔


متعلقہ خبریں