لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ججز تعیناتی کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی

لاہور ہائیکورٹ lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے 15 روز کی مہلت دے دی۔

پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

کے الیکٹرک کی بجلی 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مثبت کردار کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب قابل احترام ہیں، آپ نے اچھا رویہ دکھایا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کا تقرر ہو گیا ہے، مزید بتایا کہ 2 اینٹی کرپشن، اور ایک، ایک جج کی تقرری سروس ٹربیونل اور کنزیومر کورٹ میں کی گئی ہے۔

پشاور، ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے بھی سستے ہو گئے

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحق کا کہنا تھا کہ اگر کسی جگہ پر تعیناتی ہونی ہے وہ بھی جلد از جلد مکمل کر لی جائے گی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت نے ججز کی تعیناتی کے لیے مزید مہلت مانگ لی، وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ججز کی تعیناتی کی منظوری لی جائے گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اب پنجاب حکومت نے ججز کہ تعیناتی کر دی ہے تو وفاقی حکومت نے مزید وقت مانگ لیا ہے، مزید کہنا تھا کہ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے بھی ججز کی تقرری ہو سکتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے 15 روز کی مہلت دے دی اور کارروائی ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں