چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان روک دیا

ورلڈ کپ اسکواڈ pakistan team

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ناموں پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

قومی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ اسکواڈ پر مشاورت مکمل کرلی ہے، مشاورتی عمل میں کپتان بابر اعظم، ہیڈکوچ گیری کرسٹن، سینئر منیجر وہاب ریاض اورسلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے حصہ لیا۔

انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان، عرفان نیازی اور سلمان علی آغا پر پایا جانیوالا تضاد ختم ہوگیا ہے، سلیکشن کمیٹی متفقہ طور پر کسی ایک کھلاڑی کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کرے گی۔

پندرہ رکنی اسکواڈ کے علاوہ دو ٹریولنگ ریزرو میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور فخرزمان شامل ہوں گے۔

بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی امریکہ کے ہاتھوں شکست

ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد عامر، صائم ایوب، اعظم خان، حارث روف کی شمولیت بھی طے ہے جبکہ افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، شاداب خان،عباس آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کچھ وقت کے لئے موخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سلیکشن کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جب تک سلیکشن کے عمل کا تمام پراسس مکمل نہیں کیا جاتا ٹیم کا اعلان نہیں ہوگا۔

ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ اب سے کچھ دیر پہلے فائنل کر کے چیئرمین کو بھجوایا گیا تھا،ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلب کرلیا ہے، ٹیم کے انتخاب کیلئے کسی اجلاس کی کارروائی کے منٹس محسن نقوی تک نہیں پہنچائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق تمام پراسس مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا،واضح رہے کہ آئی سی سی ڈیڈ لائن کے باعث قومی ٹیم کا اعلان آج شام تک متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں