وزیر داخلہ اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

وزیر داخلہ

سری لنکن ہائی کمشنر اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی پر اتفاق ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر محسن نقوی نے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کر کے رہا کر دیا

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہوتے جارہے ہیں، پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔


متعلقہ خبریں